كتاب كا نام : روزے سے متعلق اہم فتاوے۔
مصنف : ماخوذ - سماحۃ الشیخ عبد العزیزبن عبد اللہ بن باز ؒ (سابق مفتی اعظم سعودی عرب)
ناشر : دفترتعاون برائے دعوت وارشاد (شعبہ بیرونی شہربان) سلطانہ - ریاض - سعودی عرب
مصنف : ماخوذ - سماحۃ الشیخ عبد العزیزبن عبد اللہ بن باز ؒ (سابق مفتی اعظم سعودی عرب)
ناشر : دفترتعاون برائے دعوت وارشاد (شعبہ بیرونی شہربان) سلطانہ - ریاض - سعودی عرب
مختصر بیان : روزے سےمتعلق سوالات کے یہ اہم جوابات ہیں جن کو کتابی شکل میں جمع کردیا گیا ہے تاکہ ہرمسلمان کيلئے انکا پڑھنا اوران سے استفادہ کرنا آسان ہوجائے ـ
سوالات
1-رمضان کے روزے کن لوگوں پرفرض ہیں؟ نیزرمضان کے روزوں کی اورنفل روزوں کی کیا فضیلت ہے؟
2-کیا سوجھ بوجھ رکھنے والے بچے سے روزہ رکھوایا جائے گا ؟ اوراگرروزہ رکھنے کے دوران ہی وہ بالغ ہوجائے توکیا یہ روزہ فرض روزہ کی طرف سے کفایت کرے گا؟
3-مسافرکے لئے سفرمیں اورخصوصاً ایسے سفرمیں جس میں کسی طرح کی مشقت درپیش نہ ہو, روزہ رکھنا افضل ہے یا نہ رکھنا؟
4-ماه رمضان كا شروع هونا اوراختتام كوپہنچنا کس چیزسے ثابت ہوگا؟ اوراگررمضان کے شروع ہونے یامکمل ہونے کے وقت صرف ایک شخص نے اکیلے چاند دیکھا تواسکا کیا حکم ہے؟
5-مطلع بدل جائے تولوگ کس طرح روزے رکھیں؟ اورکیا دوردراز ملکوں میں مثلا امریکہ اورآسٹریلیا وغیرہ میں رہنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ سعودی عرب والوں کی رویت کی بنیاد پرروزہ رکھیں؟
6-جن ملکوں میں دن اکیس گھنٹے تک بڑا ہوتا ہے وہاں کے لوگ کس طرح روزہ رکھیں؟ اسی طرح جن ملکوں میں دن بہت ہی چھوٹا ہوتا ہے وھاں کے لوگ کیا کریں؟ اوراسی طرح وہ ممالک جہاں دن اوررات چھ چہ ماہ تک لمبے ہوتے ہیں وہاں کے لوگ کس طرح روزہ رکھیں؟
7-کیا اذان شروع ہونے کے ساتہ ہی سحری کھانے سے رک جانا ضروری ہے یا اذان ختم ہونے تک کھا,پی سکتے ہیں؟
8- کیا حاملہ اوردودھ پلانے والی عورت کے لئے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے ؟ اورکیا ایسی عورتوں کوچھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کرنی ہوگی یاروزہ نہ رکھنے کے بدلے کفارہ دینا ہوگا؟
9- وہ لوگ جن کے لئے روزہ نہ رکھنے کی جازت ہے ,مثلاً عمررسیدہ مرد وعورت اورایسا مریض جسکے شفایاب ہونے کی امید نہ ہو, ایسے لوگوں کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا روزہ نہ رکھنے کے عوض انہیں فدیہ دینا ہوگا؟
10-حیض اورنفاس والی عورتوں کے لئے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟ اگرانہوں نے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا آئندہ رمضان تک موخر کردی توان پرکیا لازم ہے؟
11- جس شخص کے ذمہ رمضان کے روزوں کی قضا ہواسکے لئے نفلی روزہ رکھنا کیسا ہے؟
12- ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جومریض تھا, پھراس پررمضان کا مہینہ بھی آیا مگروہ روزہ نہ رکھ سکا ,اوررمضان کے بعد انتقال کرگیا؟
13- روزہ دارکے لئے رگ اورعضلات میں انجکشن لگوانے کا کیا حکم ہے؟ نیز ان دونوں قسم کے انجکشن میں کیا فرق ہے؟
14-روزہ دارکے لئے دانت کے پیسٹ استعمال کرنے ,نیزکان کے, ناک کے اورآنکھ کے قطرے ڈالنے کا کیا حکم ہے؟
15-کسی شخص نے دانتوں میں تکلیف محسوس کی اورڈاکٹرنے اسکے دانتوں کی صفائی کردی یا تکلیف کی جگہ دانت میں کچہ بھردیا یا کسی دانت کو اکھاڑدیا, تو کیا اس سے روزہ پرکوئی اثرپڑتا ہے؟ اوراگرڈاکٹرنے دانت سُن کرنے کا انجکشن بھی دیدیا تو کیا اس سے روزہ متاثرہوتا ہے؟
16-جس شخص نے روزہ کی حالت میں بھول کرکچہ کھا ,پی لیا تو اسکا کیا حکم ہے ؟
17-اس شخص کا کیا حکم ہے؟ جس نے رمضان کے چھوٹے ہوئے روزے قضا نہ کئے یہاں تک کہ دوسرا رمضان آگیا اوراسکے پاس کوئی عذربھی نہیں تھا؟
18-تارک نماز کے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟اوراگروہ روزہ رکھے تو کیا اسکا روزہ درست ہےظ
19- جس شخص نے رمضان کے روزہ کی فرضیت کا انکارکئے بغیرروزہ چھوڑدیا اسکا کیا حکم ہے؟ اورجولاپرواہی برتتے ہوئے ایک سے زیادہ مرتبہ رمضان کے روزے چھوڑدے تو کیا اسکی وجہ سے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوجائے گا؟
20-حائضہ عورت اگررمضان کے مہینہ میں دن میں پاک ہوجائے تو اسکاکیا حکم ہے؟
21-روزہ دارکے جسم سےاگرخون نکل جائے,مثلاً نکسیروغیرہ پھوٹ جائے تواسکا کیا حکم ہے؟ اورکیا روزہ دارکے لئے روزہ کی حالت میں اپنے خون کے کچہ حصہ کا صدقہ کرنا یا چیک اپ کیلئے خون نکلوانا جائز ہے؟
22- کسی روزہ دارنے یہ سمجھ کرکہ آفتاب غروب ہوچکا ,یا یہ سمجھکرکہ ابھی صبح صادق طلوع نہیں ہوئی ہے, کچہ کھا پی لیا یا بیوی سے جماع کرلیا تو اسکا کیا حکم ہے؟
23-جس شخص نے رمضان میں روزہ کی حالت میں بیوی سے جماع کرلیا تو اسکا کیا حکم ہے؟ اورکیا مسافرکے لئے روزہ نہ رکھنے کی صورت میں بیوی سے جماع کرنا جائزہے؟
24-تنفس وغیرہ کے مریض کے لئے روزہ کی حالت میں منہ میں بخاخ (اسپرے) استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
25-روزہ دارکے لئے بوقت ضرورت پائخانہ کے راستہ سی حقنہ لگوانا کیسا ہے؟
26-روزہ کی حالت میں کسی کو خودبخود قے ہوجائے تواسکا کیا حکم ہے ؟
27- گردہ کے مریض کے لئے روزہ کی حالت میں خون تبدیل کرانا کیسا ہے؟
28- مرد اورعورت کے لئے اعتکاف کا کیا حکم ہے؟ اورکیا اعتکاف کرنے کے لئے روزہ شرط ہے؟ اورمعتکف بحالت اعتکاف کیا کرے ؟ نیزوہ اپنے معتکف میں کس وقت داخل ہو اورکب باہرنکلے؟