اردو یونیكوڈ لائیبریری

اردو یونیكوڈ كےفوائد كے پیش نظر اردو یونیكوڈ لائیبریری كا آَغاز كیا جارہا ہےـ اسكا سب سے بڑا فائدہ یہ هے كہ آپ كتابوں كو ایك خاص قسم كے سوفٹوئر كی مدد سے پڑھ سكتے ہیں ـ اردو كے كسی بھی لفظ كو تلاش كرسكتے ہیں, كسی دوسرے پروگرام میں كاپی پیسٹ كرسكتے ہیں,پرنٹ كرسكتے ہیں, كتاب كے كسی بھی باب كے اندر اس كے ذیلی عنوانات كو براہ راست پڑھ سكتے ہیں, كسی بھی عنوان كو فیورٹ میں شامل كرسكتے ہیں ـ www.esnips.com/web/urduunicodelib urdulib@gmail.com

Sunday, September 27, 2009

کتاب الرسالۃ

كتاب كا نام : کتاب الرسالۃ
مصنف : امام محمد بن ادریس شافعی رحمۃ اللہ علیہ
مختصر بیان : ‏زیر نظر کتاب امام شافعی علیہ الرحمۃ کی تصنیف ہے۔ یہ "اصول فقہ"  کے فن میں پہلی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے نہ صرف اصول بیان کیے ہیں بلکہ ان اصولوں کی وضاحت کے لئے بہت سے مثالیں بھی بیان کی ہیں۔ کتاب کا اسلوب زیادہ تر مکالمے کی شکل میں ہے جس میں امام شافعی نے مختلف حضرات کے ساتھ اپنا مکالمہ نقل کیا ہے۔

اس کتاب کا ترجمہ و تلخیص کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جدید تعلیم یافتہ طبقے کو اسلامی علوم سے آگاہ کیا جائے۔ امت مسلمہ کے جدید تعلیم یافتہ طبقے اور ہمارے قدیم دینی علوم میں ایک بہت بڑی خلیج پیدا ہو چکی ہے جس کے باعث ایک طرف ہمارا دینی طبقہ جدید تعلیم یافتہ طبقے کے طرز فکر سے نا آشنا ہے اور دوسری طرف جدید طبقہ علوم دینیہ کو پرانے زمانے کی چیز سمجھتا ہے۔ چونکہ جدید طبقہ ہی ہمارے معاشروں کی حقیقی قیادت کے منصب پر فائز ہے اس وجہ سے معاشرہ عملاً دین اور دینی علوم سے دور ہوتا جا رہا ہے۔


:فہرست
دیباچہ
 مقدمہ
اصول فقہ کیا ہے؟
اصول فقہ کا موضوع
اصول فقہ کے فن کا تاریخی ارتقاء
حصہ اول: تعارف
باب 1: تعارف
باب 2: البیان
بیان 1: ایسےاحکام جنہیں قرآن ہی میں مزید واضح کر دیا گیا
بیان 2: ایسے احکام جنہیں واضح کرنے کی ضرورت نہیں
بیان 3: ایسے احکام جن کی وضاحت سنت کے ذریعے کی گئی
بیان 4: سنت میں بیان کردہ احکام
بیان 5: اجتہادی امور
باب 3: اسلامی قانون کا علم
حصہ دوم: کتاب اللہ
باب 4: قرآن کی زبان
باب 5: خاص اور عام
کتاب اللہ کی بظاہر عام آیت جو عمومی نوعیت ہی کی ہے اور خاص اسی میں داخل ہے     
بظاہر عام آیت جس میں عام اور خاص دونوں شامل ہوتے ہیں     
   بظاہر عام آیت جس سے مراد صرف اور صرف خاص ہی ہوتا ہے     
   ایسے احکام جن کے خاص و عام کی وضاحت سیاق و سباق سے ہوتی ہے     
ایسے احکام جو بین السطور پوشیدہ   ہوتے ہیں اور انہیں الفاظ میں بیان نہیں کیا جاتا    
   ایسے بظاہر عام احکام جن کی وضاحت سنت سے ہوتی ہے کہ وہ خاص ہیں    
باب 6: ناسخ و منسوخ احکامات
    ایسے ناسخ و منسوخ جن کے بارے میں کتاب اللہ سے بعض اور حدیث سے بعض احکام ملتے ہیں    
نسخ کی دیگر مثالیں    
  ناسخ و منسوخ آیات جن کا علم سنت اور اجماع سے ہوتا ہے    
ایسے فرائض جن کے لئے قرآن میں نص موجود ہے کے ناسخ و منسوخ کی مثالیں    
ایسے قرآنی احکام جن کے ساتھ رسول اللہ کی سنت بھی موجود ہے    
ایسے قرآنی احکام جن کے بارے میں سنت میں وضاحت کی گئی کہ ان کا حکم خاص صورتحال کے لئے ہے    
حصہ سوم: سنت
باب 7: رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے احکامات کی حجیت قبول کرنے کی ذمہ داری
باب 8: اللہ اور اس کے رسول کی بیان کردہ ممانعتیں
باب 9: روایات
   روایت میں موجود خامیاں
    ناسخ و منسوخ روایات کی دیگر مثالیں    
  متضاد روایات    
باب 10: خبر واحد
  خبر واحد کے ثبوت کے حق میں دلائل    
حصہ چہارم: اجماع، قیاس، اجتہاد اور اختلاف رائے
باب 11: اجماع - اتفاق رائے
باب 12: قیاس
باب 13: اجتہاد
   استحسان    
  اجتہاد و قیاس کا طریق کار    
باب 14: اختلاف رائے
   صحابہ کرام کے مختلف نقطہ ہائے نظر    
  اجماع اور قیاس کا مقام    

Saturday, August 22, 2009

روزے سے متعلق اہم فتاوے

كتاب كا نام : روزے سے متعلق اہم فتاوے۔
مصنف : ماخوذ - سماحۃ الشیخ عبد العزیزبن عبد اللہ بن باز ؒ (سابق مفتی اعظم سعودی عرب)
ناشر : دفترتعاون برائے دعوت وارشاد (شعبہ بیرونی شہربان) سلطانہ - ریاض - سعودی عرب
مختصر بیان : روزے سےمتعلق سوالات کے یہ اہم جوابات ہیں جن کو کتابی شکل میں جمع کردیا گیا ہے تاکہ ہرمسلمان کيلئے انکا پڑھنا اوران سے استفادہ کرنا آسان ہوجائے ـ

سوالات

‏1-رمضان کے روزے کن لوگوں پرفرض ہیں؟ نیزرمضان کے روزوں کی اورنفل روزوں کی کیا فضیلت ہے؟
‏2-‏کیا سوجھ بوجھ رکھنے والے بچے سے روزہ رکھوایا جائے گا ؟ اوراگرروزہ رکھنے کے دوران ہی وہ بالغ ہوجائے توکیا یہ روزہ فرض روزہ کی طرف سے کفایت کرے گا؟
‏3-مسافرکے لئے سفرمیں اورخصوصاً ایسے سفرمیں جس میں کسی طرح کی مشقت درپیش نہ ہو, روزہ رکھنا افضل ہے یا نہ رکھنا؟
‏4-ماه رمضان كا شروع هونا اوراختتام كوپہنچنا کس چیزسے ثابت ہوگا؟ اوراگررمضان کے شروع ہونے یامکمل ہونے کے وقت صرف ایک شخص نے اکیلے چاند دیکھا تواسکا کیا حکم ہے؟
‏5-مطلع بدل جائے تولوگ کس طرح روزے رکھیں؟ اورکیا دوردراز ملکوں میں مثلا امریکہ اورآسٹریلیا وغیرہ میں رہنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ سعودی عرب والوں کی رویت کی بنیاد پرروزہ رکھیں؟
‏6-جن ملکوں میں دن اکیس گھنٹے تک بڑا ہوتا ہے وہاں کے لوگ کس طرح روزہ رکھیں؟ اسی طرح جن ملکوں میں دن بہت ہی چھوٹا ہوتا ہے وھاں کے لوگ کیا کریں؟ اوراسی طرح وہ ممالک جہاں دن اوررات چھ چہ ماہ تک لمبے ہوتے ہیں وہاں کے لوگ کس طرح روزہ رکھیں؟
‏7-کیا اذان شروع ہونے کے ساتہ ہی سحری کھانے سے رک جانا ضروری ہے یا اذان ختم ہونے تک کھا,پی سکتے ہیں؟
‏8- کیا حاملہ اوردودھ پلانے والی عورت کے لئے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے ؟ اورکیا ایسی عورتوں کوچھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کرنی ہوگی یاروزہ نہ رکھنے کے بدلے کفارہ دینا ہوگا؟
‏9- وہ لوگ جن کے لئے روزہ نہ رکھنے کی جازت ہے ,مثلاً عمررسیدہ مرد وعورت اورایسا مریض جسکے شفایاب ہونے کی امید نہ ہو, ایسے لوگوں کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا روزہ نہ رکھنے کے عوض انہیں فدیہ دینا ہوگا؟
‏10-حیض اورنفاس والی عورتوں کے لئے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟ اگرانہوں نے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا آئندہ رمضان تک موخر کردی توان پرکیا لازم ہے؟
‏11- جس شخص کے ذمہ رمضان کے روزوں کی قضا ہواسکے لئے نفلی روزہ رکھنا کیسا ہے؟
‏12- ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جومریض تھا, پھراس پررمضان کا مہینہ بھی آیا مگروہ روزہ نہ رکھ سکا ,اوررمضان کے بعد انتقال کرگیا؟
‏13- روزہ دارکے لئے رگ اورعضلات میں انجکشن لگوانے کا کیا حکم ہے؟ نیز ان دونوں قسم کے انجکشن میں کیا فرق ہے؟
‏14-روزہ دارکے لئے دانت کے پیسٹ استعمال کرنے ,نیزکان کے, ناک کے اورآنکھ کے قطرے ڈالنے کا کیا حکم ہے؟
‏15-کسی شخص نے دانتوں میں تکلیف محسوس کی اورڈاکٹرنے اسکے دانتوں کی صفائی کردی یا تکلیف کی جگہ دانت میں کچہ بھردیا یا کسی دانت کو اکھاڑدیا, تو کیا اس سے روزہ پرکوئی اثرپڑتا ہے؟ اوراگرڈاکٹرنے دانت سُن کرنے کا انجکشن بھی دیدیا تو کیا اس سے روزہ متاثرہوتا ہے؟
‏16-جس شخص نے روزہ کی حالت میں بھول کرکچہ کھا ,پی لیا تو اسکا کیا حکم ہے ؟
‏17-اس شخص کا کیا حکم ہے؟ جس نے رمضان کے چھوٹے ہوئے روزے قضا نہ کئے یہاں تک کہ دوسرا رمضان آگیا اوراسکے پاس کوئی عذربھی نہیں تھا؟
‏18-تارک نماز کے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟اوراگروہ روزہ رکھے تو کیا اسکا روزہ درست ہےظ
‏19- جس شخص نے رمضان کے روزہ کی فرضیت کا انکارکئے بغیرروزہ چھوڑدیا اسکا کیا حکم ہے؟ اورجولاپرواہی برتتے ہوئے ایک سے زیادہ مرتبہ رمضان کے روزے چھوڑدے تو کیا اسکی وجہ سے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوجائے گا؟
‏20-حائضہ عورت اگررمضان کے مہینہ میں دن میں پاک ہوجائے تو اسکاکیا حکم ہے؟
‏21-روزہ دارکے جسم سےاگرخون نکل جائے,مثلاً نکسیروغیرہ پھوٹ جائے تواسکا کیا حکم ہے؟ اورکیا روزہ دارکے لئے روزہ کی حالت میں اپنے خون کے کچہ حصہ کا صدقہ کرنا یا چیک اپ کیلئے خون نکلوانا جائز ہے؟
‏22- کسی روزہ دارنے یہ سمجھ کرکہ آفتاب غروب ہوچکا ,یا یہ سمجھکرکہ ابھی صبح صادق طلوع نہیں ہوئی ہے, کچہ کھا پی لیا یا بیوی سے جماع کرلیا تو اسکا کیا حکم ہے؟
‏23-جس شخص نے رمضان میں روزہ کی حالت میں بیوی سے جماع کرلیا تو اسکا کیا حکم ہے؟ اورکیا مسافرکے لئے روزہ نہ رکھنے کی صورت میں بیوی سے جماع کرنا جائزہے؟
‏24-تنفس وغیرہ کے مریض کے لئے روزہ کی حالت میں منہ میں بخاخ (اسپرے) استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
‏25-روزہ دارکے لئے بوقت ضرورت پائخانہ کے راستہ سی حقنہ لگوانا کیسا ہے؟
‏26-روزہ کی حالت میں کسی کو خودبخود قے ہوجائے تواسکا کیا حکم ہے ؟
‏27- گردہ کے مریض کے لئے روزہ کی حالت میں خون تبدیل کرانا کیسا ہے؟
‏28- مرد اورعورت کے لئے اعتکاف کا کیا حکم ہے؟ اورکیا اعتکاف کرنے کے لئے روزہ شرط ہے؟ اورمعتکف بحالت اعتکاف کیا کرے ؟ نیزوہ اپنے معتکف میں کس وقت داخل ہو اورکب باہرنکلے؟

Tuesday, August 18, 2009

سید احمد شہید اورتحریک جہاد

كتاب كا نام : سید احمد شہید اورتحریک جہاد
مصنف : قاری محمداقبال رحیمی

http://www.banuri.edu.pk/ : ناشر

مختصر بیان : سید احمد شاہ شہید كی ولادت 1786ء کو بریلی میں ہوئی ـ مجدد سرہندی اور مجدد دہلی کے فضل وکمال اور مجاہدہ : یہ سادات حسنی کا خاندان تھا‘ جس میں مجدد الف ثانی اور شاہ ولی اللہ دہلوی کی تعلیمات کا فیض آکر مل گیا تھاـ شاہ صاحب نے ایک مبلغ کی زندگی اختیار کی اور پرزور طریقہ پر ان بدعات کے خلاف جہاد کیا جو مسلمانانِ ہند کے اسلامی عقائد میں داخل ہوچکی تھیں ـ انہوں نے ہندوستان میں جگہ جگہ دورہ كیا اور مجاہدین كی ایك فوج كو جہاد كیلئے تیار كیا ـ وہ شاہ اسماعیل كے ساتھ سكھوں كے خلاف جہاد كرتے ہوئے 1831ء میں بالاكوٹ كے مقام پر شہید ہوئےـ آپ نے جس جماعت كی بنیاد ركھی وہ آپ كی شہادت كے بعد بھی مختلف شكلوں میں جہاد كرتی رہی چاہے 1857ء كی جنگ آزادی ہو یا 1947ء کی آزادی ہند ـ

فہرست : آپ کے ابتدائی حالات,سلسلہٴ نسب,تعلیم,آپ کے مشاغل,خدمت خلق,عبادات,دہلی کا قیام اور حضرت شاہ عبد العزیز سے ملاقات,حج کا عزم اور اس کی تبلیغ,تحریک جہاد اور اس کے مقاصد,پنجاب اور سرحد کے حالات اور سکھ,سرحد کا انتخاب,دعوتِ جہاد,مجاہدین کی روانگی,جنگ بالاکوٹ ـ

: ڈائونلوڈ كریں

Monday, August 17, 2009

تفسير القرآن الکريم

كتاب كا نام : تفسير القرآن الکريم
مصنف : جناب مُفتی عتيق الرحمن شہيد

http://www.bayanulquran.com/: ناشر

مختصر بیان
نزول قرآن کے مبارک مہینہ رمضان شریف کی مبارک ساعات میں قرآن کریم کے ساتھ اپنے تعلق کو بڑھانےکے لئے اور اس پر عمل کرنے کے جذبہ کو تازہ کرنے کے لئے قرآنی مضامین کو انتہائی مختصر انداز میں جناب مُفتی عتيق الرحمن شہيد نے قارئین اسلام تک پہنچانے کی سعادت حاصل کی ہے ۔ اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ روزانہ تراویح میں تلاوت کی جانے والی آیات قرآنیہ میں بیان شدہ مضامین کا خلاصہ ایك كتاب كی صورت میں شائع کردیا جایا کرے تاکہ تراویح میں ان آیات کی سماعت کا شوق و جذبہ دوبالا ہو اور حفاظ و قراء حضرات اگر مناسب خیال کریں تو تراویح سے فراغت کے بعد نمازیوں کے سامنے اس خلاصہ کو پڑھ کر سنانے کا اہتمام کرلیا کریں تاکہ قرآنی علوم کی نشر و اشاعت کے ساتھ تذکیر المؤمنین کے فریضہ کی ادائیگی کی سعادت بھی حاصل ہوجائے۔ اس طرح ان شاء اللہ ماہ مبارک کے تیس ایام میں تیس پاروں کا خلاصہ ہماری نظروں کے سامنے سے گزر جائے گا جو کہ قرآن کریم کے ساتھ ہمارے تعلق میں اضافہ کا باعث بنے گا اور مطالعہ قرآن کے وسیع آفاق کی طرف ہماری رہنمائی کا ذریعہ بنے گا۔

ڈائونلوڈ كریں
http://www.esnips.com/doc/5be3937f-f466-4b65-b009-066972082eb0/TafseerUlQuran

Wednesday, August 12, 2009

مسئلہ میلاد اسلام کی نظر میں



كتاب كا نام : مسئلہ میلاد اسلام کی نظر میں
مصنف : فضیلۃ الشیخ ابی بکر جابر الجزائری حفظہ اللہ

ناشر: شعبہ مطبوعات و نشر وزارت کے زیر نگرانی طبع شُدہ ریاض ، سعودی عرب

مسئلہ میلاد اسلام کی نظر میں : زیرنطرکتاب میں جشن میلادنبوی - صلى الله عليه وسلم - کے منانے کے متعلق تاریخی وشرعی بحث کی گئی ہے نیز قائلین میلاد نبوی کی دلیلوں اورکمزورشبہات کا مدلل اورٹھوس جواب دیا گیا ہے اورمفتی عرب سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ کے متعلق میلاد کے منانے والوں کی تکفیر کے سلسلے میں بی بی سی لندن ریڈیوکے ذریعہ پھیلائے گئے غلط پروپیگنڈہ کا پردہ فاش کیا گیا ہے اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ موصوف رحمہ اللہ عید میلاد منانے والوں کی تبدیع کے قائل تھے نہ کی تکفیرکے. کیونکہ اس عید کا تصورقرون مفضلہ صحابہ وتابعین کے زمانہ میں نہیں تھا یہ تو ساتویں صدی عیسوی میں شیعی بادشاہ ملک مظفرکی ایجاد کردہ بدعت ہے جسےعصرحاضرکے نام نہاد مسلمان انتہائی تزک واحتشام کے ساتہ مناتے نظرآتےہیں نیز یہ عیسائیوں کی عید ولادت مسیح کے مشابہ بھی ہے جسکی شریعت میں ممانعت آئی ہے.

فہرست
بایک اہم علمی مقدمہ ,مفید تکملہ ,سنت اوربدعت کا بیان ,بدعت اور مصالح مرسلہ کے درمیان فرق ,محفل مولود اسلام کی نظر میں ,میلاد نبوی اسلام کی نظر میں ,میلاد کی تعریف ,محفل میلاد کے ثابت کرنے کیلئے جو دلیلیں بیان کی جاتی ہیں وہ غیر کافی ہیں ,محفل میلاد کو جائز کہنے والوں کے چند کمزور شبہات ,نعم البدل ,مولود کا قابل مذمت غلو ,بیجا حمایت -اور سختی
ڈائونلوڈ كریں

Tuesday, August 4, 2009

بریلویت

كتاب كا نام : البریلویہ ۔ بریلویت تاریخ و عقائد
مصنف : علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید
ناشر : ادارہ ترجمان السنہ لاہور


مختصر بیان : اس کتاب میں بریلوی گروہ کے عقائد وافکار کی نقاب کشائی کی گئى ہےجو نہ صرف فروعات میں شریعت اسلامیہ اور کتاب وسنت کے مخالف ھیں, بلکہ اس کے بنیادی عقائد ہی اسلام سے متصادم ہیں, جو اپنے سوا تمام لوگوں پر کفر وارتداد کا فتوى لگاتے ہیں, اس کتاب کو مولف نے 5 ابواب پر تقسیم کیا ہے: بریلویت – تاریخ وبانی, بریلوی عقائد, بریلوی تعلیمات, بریلویت اور تکفیری فتوے,افسانوی حکایات.

فہرست
باب 1 بریلویت

تاریخ و بانی ,امراض ,تشدد ,مبالغات ,عصمت عن الخطاء ,خاندان ,احمد رضا كا تشیع ,فصاحت عربی سے ناواقفی ,ذریعہ معاش ,عادات اور طرز گفتگو ,اسلوب بیان ,تصنیفات ,مبالغہ آمیزی ,جہاد کی مخالفت اور استعمار کی حمایت ,تحریک خلافت كی مخالفت ,جہاد کے منہدم کرنے کا فتوی ,وفات ,توہین صحابہ ,دائرہ انسانیت ,بریلوی زعماء .

باب 2 بریلوی عقائد

بریلوی عقائد ,غیر اللہ سے فریاد رسی ,اس عقیدے كا رد ,انبیاء و اولیاء کے اختیارات ,قرآنی آیات سے رد ,احمد ضا كا عقیدہ , شیخ عبدالقادر جیلانی زندہ كرنے اور مارنے پر قادر ہیں ,احمد رضا خان كے اختیارات ,تفاسیركے حوالے ,سماع موتیٰ ,قرآنی آیات سے رد ,عقیدہ علم غیب ,قرآنی آیات سے رد ,مسئلہ حاضر و ناظر ,قرآنی آیات سے رد .

باب 3 بریلوی تعلیمات

سنت اور بدعت ,پختہ قبریں ,فقہ حنفی سے رد ,قبر پر شمعیں روشن کرنا ,عرس اور میلے ,جشن میلاد ,قبروں کے گرد طواف ,قل' ساتویں' دسویں اور چالیسویں ,گیارہوں شریف ,اجرت لے کر قرآن كر قرآن پڑھنا,تبرکات كی زیارت ,نذرونیاز ,انگوٹھے چومنا .

باب 4 بریلویت اور تکفیری فتوے

بریلویت اور تکفیری فتوے ,اہل حدیث كی تكفیر ,دیوبندیوں كی تكفیر ,اہل حدیث كی تكفیركا سبب ,شاہ اسماعیل شہید كی تكفیر ,دوسرے اكابرین كی تكفیر ,امام ابن حزم رحمہ اللہ' امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ' امام ابن قیم رحمہ اللہ كی تكفیر ,امام محمد بن عبدالوہاب كی تكفیر ,آل سعود كی تكفیر ,دیوبندی كافر ہیں ,وہابی كافر ہیں ,حج کے ملتوی ہونے کا فتوی ,اکابرین تحریک پاکستان بریلویت کی نظر میں ,فتویٰ بازی ,احمد رضا تكفیر میں بہت محتاط تھے.

باب 5 بریلویت اور افسانوی حکایات

قصے کہانیاں ,مردوں كا تصرف ,اولیاء کرام کی طاقت ,فحش حكایت ,اولیائے کرام کو علم غیب ,اولیائے کرام قبر میں زندہ ہیں ,مردے كو زندہ كرنے كی قدرت ,شرك جلی ,خرافات.

Tuesday, July 28, 2009

امام ابو حنیفہ

كتاب كا نام : ابو حنیفہؒ ۔
مصنف : ماخوذ - سیرۃ النعمان علامہ شبلی نعمانیؒ ,تذکرۃ النعمان علامہ محمد بن یوسف دمشقیؒ
ناشر : اقراء ویلفئر ٹرسٹ، بنگلور ,انڈیا

مختصر بیان : "تذکرۃ النعمان" جو در اصل علامہ شیخ شمس الدین ابو عبداللہ محمد بن یوسفؒ صالحی دمشقی شافعی متوفی ۹۴۲ھ کی تصنیف "عقود الجمان فی مناقب ابی حنیفۃ النعمانؒ" کا اردو ترجمہ ہے جسے حضرت مولانا عبد اللہ بن عبدالوہاب بستوی مہاجر مدنیؒ نے کیا ہے، اپنے موضوع پر نہایت ہی معرکۃ الآرا اور استنادی ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے۔
اسی طرح علامہ شبلی نعمانیؒ کی تالیف’’ سیرۃ النعمان‘‘ امام اعظمؒ کے سوانح حیات، انکے فقہ کی خصوصیات اور شاگردوں کے حالات پر ایک جامع اور بصیرت افروز کتاب ہے۔
زیرِ نظر کتاب کا ماخذ انہی دونوں کتابوں کو بنایا گیا ہے جس میں امام اعظمؒ کی قوتِ ایجاد، جدتِ طبع، دقتِ نظر، وسعتِ معلومات، حیات و خدمات، شانِ اجتہاد اور ان کے ذریعہ سے مسلمانوں میں جو تفقہ فی الدین کا شعور بیدار ہوا اس کا مختصر خاکہ، حتی الوسع غیر مستند واقعات اور اختلافی روایات و مسائل سے گریز کر تے ہوئے مثبت انداز میں آپ کے شیوخِ حدیث، تلامذہ، تدوینِ فقہ کا پسِمنظر، فقہ حنفی کی ترجیحات، تلامذہ، تصنیفات، آپ کی امتیازی خصوصیات، حیرت انگیز واقعات، دلپذیر باتیں اور آپ کی زندگی کے آخری احوال مثلاً عہدۂ قضا کی پیش کش، ایک سازش اور قید خانہ میں درد ناک موت وغیرہ وغیرہ کو ایک خاص اسلوب میں پیش کیا گیا ہے۔ غرض یہ کتاب امام اعظم ابو حنیفہؒ کے تمام احوال و کمالات کا ایک مختصر علمی آئینہ ہے جو امام صاحبؒ کی زندگی کے تمام پہلوؤں پر محیط ہے۔


فہرست
شخصی احوال ,تعلیم و تربیت، شیوخ و اساتذہ ,سلسلۂ تدریس و افتاء ,وفات اور کفن دفن ,تدوین فقہ، طریقۂ تدوین اور اس مجموعہ کا رواج ,فقہ حنفی اور قرآن و حدیث میں توافق ,اصطلاحاتِ فقہ حنفیہ ,تمدن کے موافق ,عقائد وکلام اور سیاسی افکار ,ذہانت و فطانت ,بر جستہ علمی جوابات ,امتیازی خصوصیات اور ائمۂ دین کے اقوال ,نصائح اور دلپذیر باتیں ,زہد فی الدنیا ,عبادات و اخلاق ,تلامذہ و علماء کے ساتھ فیاضی ,آ پ کے تلامذۂ محدیثین

ڈائونلوڈ كریں
http://www.esnips.com/doc/dd31f7fc-a46d-4825-9b8e-f992275bb90c/AbuHaneefa

Google Groups
Subscribe to Urdu Unicode Library
Email:
Visit this group