اردو یونیكوڈ لائیبریری

اردو یونیكوڈ كےفوائد كے پیش نظر اردو یونیكوڈ لائیبریری كا آَغاز كیا جارہا ہےـ اسكا سب سے بڑا فائدہ یہ هے كہ آپ كتابوں كو ایك خاص قسم كے سوفٹوئر كی مدد سے پڑھ سكتے ہیں ـ اردو كے كسی بھی لفظ كو تلاش كرسكتے ہیں, كسی دوسرے پروگرام میں كاپی پیسٹ كرسكتے ہیں,پرنٹ كرسكتے ہیں, كتاب كے كسی بھی باب كے اندر اس كے ذیلی عنوانات كو براہ راست پڑھ سكتے ہیں, كسی بھی عنوان كو فیورٹ میں شامل كرسكتے ہیں ـ www.esnips.com/web/urduunicodelib urdulib@gmail.com

Tuesday, July 28, 2009

امام ابو حنیفہ

كتاب كا نام : ابو حنیفہؒ ۔
مصنف : ماخوذ - سیرۃ النعمان علامہ شبلی نعمانیؒ ,تذکرۃ النعمان علامہ محمد بن یوسف دمشقیؒ
ناشر : اقراء ویلفئر ٹرسٹ، بنگلور ,انڈیا

مختصر بیان : "تذکرۃ النعمان" جو در اصل علامہ شیخ شمس الدین ابو عبداللہ محمد بن یوسفؒ صالحی دمشقی شافعی متوفی ۹۴۲ھ کی تصنیف "عقود الجمان فی مناقب ابی حنیفۃ النعمانؒ" کا اردو ترجمہ ہے جسے حضرت مولانا عبد اللہ بن عبدالوہاب بستوی مہاجر مدنیؒ نے کیا ہے، اپنے موضوع پر نہایت ہی معرکۃ الآرا اور استنادی ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے۔
اسی طرح علامہ شبلی نعمانیؒ کی تالیف’’ سیرۃ النعمان‘‘ امام اعظمؒ کے سوانح حیات، انکے فقہ کی خصوصیات اور شاگردوں کے حالات پر ایک جامع اور بصیرت افروز کتاب ہے۔
زیرِ نظر کتاب کا ماخذ انہی دونوں کتابوں کو بنایا گیا ہے جس میں امام اعظمؒ کی قوتِ ایجاد، جدتِ طبع، دقتِ نظر، وسعتِ معلومات، حیات و خدمات، شانِ اجتہاد اور ان کے ذریعہ سے مسلمانوں میں جو تفقہ فی الدین کا شعور بیدار ہوا اس کا مختصر خاکہ، حتی الوسع غیر مستند واقعات اور اختلافی روایات و مسائل سے گریز کر تے ہوئے مثبت انداز میں آپ کے شیوخِ حدیث، تلامذہ، تدوینِ فقہ کا پسِمنظر، فقہ حنفی کی ترجیحات، تلامذہ، تصنیفات، آپ کی امتیازی خصوصیات، حیرت انگیز واقعات، دلپذیر باتیں اور آپ کی زندگی کے آخری احوال مثلاً عہدۂ قضا کی پیش کش، ایک سازش اور قید خانہ میں درد ناک موت وغیرہ وغیرہ کو ایک خاص اسلوب میں پیش کیا گیا ہے۔ غرض یہ کتاب امام اعظم ابو حنیفہؒ کے تمام احوال و کمالات کا ایک مختصر علمی آئینہ ہے جو امام صاحبؒ کی زندگی کے تمام پہلوؤں پر محیط ہے۔


فہرست
شخصی احوال ,تعلیم و تربیت، شیوخ و اساتذہ ,سلسلۂ تدریس و افتاء ,وفات اور کفن دفن ,تدوین فقہ، طریقۂ تدوین اور اس مجموعہ کا رواج ,فقہ حنفی اور قرآن و حدیث میں توافق ,اصطلاحاتِ فقہ حنفیہ ,تمدن کے موافق ,عقائد وکلام اور سیاسی افکار ,ذہانت و فطانت ,بر جستہ علمی جوابات ,امتیازی خصوصیات اور ائمۂ دین کے اقوال ,نصائح اور دلپذیر باتیں ,زہد فی الدنیا ,عبادات و اخلاق ,تلامذہ و علماء کے ساتھ فیاضی ,آ پ کے تلامذۂ محدیثین

ڈائونلوڈ كریں
http://www.esnips.com/doc/dd31f7fc-a46d-4825-9b8e-f992275bb90c/AbuHaneefa

Friday, July 24, 2009

اردو یونیكوڈ لائیبریری

اردو یونیكوڈ كےفوائد كے پیش نظر اردو یونیكوڈ لائیبریری كا آَغاز كیا جارہا ہےـ اسكا سب سے بڑا فائدہ یہ هے كہ آپ كتابوں كو ایك خاص قسم كے سوفٹوئر كی مدد سے پڑھ سكتے ہیں ـ اردو كے كسی بھی لفظ كو تلاش كرسكتے ہیں, كسی دوسرے پروگرام میں كاپی پیسٹ كرسكتے ہیں,پرنٹ كرسكتے ہیں, كتاب كے كسی بھی باب كے اندر اس كے ذیلی عنوانات كو براہ راست پڑھ سكتے ہیں, كسی بھی عنوان كو فیورٹ میں شامل كرسكتے ہیں ـ
http://www.esnips.com/web/urduunicodelib

اس سافٹوئر كو چلانے كیلئے آپكو ڈاٹ نیٹ فریم ورك 2.0 دركار ہےـاسكے علاوہ آپكو اردو لینگوئیج سپورٹ چاہیےـ اردو یونیكوڈ كو پڑھنے كیلئے آپ علوی نستعلیق فانٹ استعمال كرسكتے ہیں ان سب فائل كو آپ اس لنك سے ڈائونلوڈ كرسكتے ہیں ـ

http://www.esnips.com/web/SupportedFiles

اس لائیبریری میں وقت كے ساتھ ساتھ كتابوں كا اضافہ كیا جاتا رہے گاـ اگر آپ كے پاس كوئی اردو یونیكوڈ یا انپیج فارمیٹ میں كتاب هے تو ہمیں ای میل كریں ہم اس كتاب كو یہاں شامل كریں گے ـ
اگر اس سافٹوئر میں آپ كو كوئی ایرر نظر آئے یا كوئی مشورہ دینا چاہیں تو ای میل كریں ـ

urdulib@gmail.com







Google Groups
Subscribe to Urdu Unicode Library
Email:
Visit this group